ہومتازہ ترینروس نے یوکرین سے مذاکرات کی شرائط واضح کردیں

روس نے یوکرین سے مذاکرات کی شرائط واضح کردیں

روس نے یوکرین سے مذاکرات کی شرائط واضح کردیں

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ اس وقت تک کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے جب تک کہ کیف نیٹو میں شامل ہونے کی کوششیں ترک نہ کر دے اور اس کے فوجی روسی سرزمین سے واپس نہ جائیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے پریس سکریٹری روس اور یوکرین کے درمیان ‘خفیہ’ امن کے بارے میں برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی قیاس آرائیوں پر تبصرہ کر رہے تھے، اور اس کہانی کو جعلی خبر قرار دے رہے تھے۔

خیال رہے گمنام ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ایف ٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ ماسکو اور کیف امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے خفیہ بات چیت کر رہے ہیں۔ آؤٹ لیٹ کے مطابق یوکرین قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے جو کورسک پر یوکرین کے حملے سے مذاکراتی عمل پٹری سے اترنے سے قبل اگست میں ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے تھے۔ روس کے صدارتی ترجمان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جب تک یوکرین نیٹو میں شمولیت سے باز نہیں آتا اور روسی علاقوں سے فوج واپس نہیں بلاتا اس سے بات نہیں ہوسکتی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل