ہومانٹرنیشنلجو مجھے روس کا دوست سمجھتے ہیں وہ پاگل ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

جو مجھے روس کا دوست سمجھتے ہیں وہ پاگل ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

جو مجھے روس کا دوست سمجھتے ہیں وہ پاگل ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سابق امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی ٹکر کارلسن کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ جو لوگ انہیں روس کا دوست سمجھتے ہیں وہ صرف ذہنی بیمار لوگ ہیں۔ سابق امریکی رہنما اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے وضاحت کی کہ روس سے ان کے تعلقات کے بارے میں افواہیں ڈیموکریٹس نے 2016 کے انتخابات سے قبل شروع کی تھیں تاکہ ہلیری کلنٹن کی جیت کو یقینی بنایا جا سکے اور جعلی خبریں پھیلائیں، جبکہ میڈیا نے بھی اس بات کو اٹھایا. اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے مخالف یہ کہنا پسند کرتے ہیں کہ میں روس کا دوست تھا، میں نے روس کے لیے کام کیا، کہ میں روسی جاسوس تھا، یہ سب لوگ بیمار ذہن کے مالک ہیں۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ یہ سراسر جھوٹ تھا جو آج ثابت ہو چکا ہے۔ یہ جواز پیش کرنے کے لیے ایجاد کیا گیا کہ ہیلری کلنٹن ایسا انتخاب کیوں ہاریں جو انہیں نہیں ہارنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے لفظوں میں ان الزامات کو ختم ہو جانا چاہیے تھا، لیکن میڈیا نے اس موضوع کو اٹھایا اور وہ اسے اپنی ریٹنگ کیلئے استعمال کرنے لگے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل