ہومانٹرنیشنلسربیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے ٹرین اسٹیشن حادثہ پر استعفیٰ دے دیا

سربیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے ٹرین اسٹیشن حادثہ پر استعفیٰ دے دیا

سربیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے ٹرین اسٹیشن حادثہ پر استعفیٰ دے دیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سربیا کے ٹرانسپورٹ تعمیرات اور انفراسٹرکچر کے وزیر گوران ویسک نے گزشتہ ہفتے نووی ساڈ میں پیش آنے والے سانحے پر استعفیٰ دے دیا ہے، جب ریلوے اسٹیشن کی چھت اچانک گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یاد رہے کنکریٹ کی چھت اصل میں 1964 کے ڈیزائن کا حصہ تھی، لیکن ہنگری کی سرحد تک تیز رفتار ریل کی تعمیر کے منصوبے کے تحت حال ہی میں اسٹیشن کی تزئین و آرائش کی گئی تھی۔ ویسک نے بلغراد میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے اس سانحے کے فوراً بعد جمعہ کے روز صدر الیگزینڈر ووسک کو اپنے استعفیٰ کی پیشکش کی تھی، لیکن وہ تین روزہ سوگ کے دوران کوئی اعلان نہیں کرنا چاہتے تھے۔

ویسک نے کہا کہ میں کل باضابطہ طور پر صدر کو اپنا استعفیٰ پیش کروں گا۔ تاہم انہوں نے اصرار کیا کہ نہ تو انہوں نے خود اور نہ ہی ان کے محکمے نے اس چھت کے گرنے کے لیے کوئی ذمہ داری قبول کی، کیونکہ ان کے پاس تعمیراتی کام کے معیار کو کنٹرول کرنے یا اس کی نگرانی کرنے کا کوئی طریقہ نہیں تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل