ہومانٹرنیشنلامریکی انتخابات کے نتائج امن یا تیسری عالمی جنگ لائیں گے، سربیا

امریکی انتخابات کے نتائج امن یا تیسری عالمی جنگ لائیں گے، سربیا

امریکی انتخابات کے نتائج امن یا تیسری عالمی جنگ لائیں گے، سربیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے ٹی وی ہیپی کو بتایا کہ امریکی صدارتی انتخابات تمام بنی نوع انسان کے لیے فیصلہ کن ہوں گے،کیونکہ ان کے نتائج دنیا کو امن یا تیسری عالمی جنگ کی طرف لے جائیں گے. ووک نے کہا کہ یہ الیکشن واقعی سب سے اہم ہے، ممکنہ طور پر یہ انسانی تاریخ کا سب سے اہم الیکشن ہے جو امن یا جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ یہ انتخاب امن کا باعث بنے یا پھر جنگ کا تسلسل جاری رکھے جس کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ ہو سکتی ہے۔

یاد رہے امریکہ میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہو رہے ہیں۔ توقع تھی کہ ڈیموکریٹس کی نمائندگی موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کریں گے۔ تاہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جون میں ہونے والے مباحثے میں ان کی خراب کارکردگی کے بعد، انہوں نے دوڑ سے دستبردار ہونے کا انتخاب کیا اور نائب صدر کملا ہیرس کی حمایت کی، بعد میں انہیں شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں پارٹی کی صدارتی امیدوار کے طور پر باضابطہ طور پر نامزد کیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل