ہومانٹرنیشنلامریکی صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری

امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری

امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ امریکا کا نیا صدر کون ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس؟ ریپبلکن ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کملا میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ووٹنگ شروع ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان میں کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ امریکا، یہ آپ کی آوازسنانے کا لمحہ ہے۔ اسی طرح ڈونلڈ ٹرمپ نے ووٹرز سے کہا کہ یہ باہر نکلنے، ووٹ ڈالنے کا وقت ہے، ایک ساتھ مل کر امریکا کو دوبارہ عظیم بنا سکتے ہیں۔

سات کروڑ 89 لاکھ افراد پہلے ہی ووٹ کاسٹ کرچکےہیں، کسی بھی امیدوار کو جیت کےلیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے۔ پانسہ پلٹنے والی سات ریاستیں کسی امیدوار کی کامیابی میں فیصلہ کن ہوں گی، جبکہ 6 مختلف ٹائم زون کے باعث مختلف امریکی ریاستوں میں پولنگ کا آغاز اور اختتام الگ الگ وقتوں پر ہوگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل