سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت
اسلام آباد (صداۓ روس)
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے سندھ کے ضلع خیرپور میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ اس کنویں سے روزانہ تقریبا دس ملین کیوبک فٹ گیس پیدا ہونے کا اندازہ ہے، جس سے ملک میں گیس کی کمی کو پورا کرنے میں مدد حاصل ہو گی۔ دوسری جانب ایس آئی ایف سی کی سہولت سے او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دریافت شدہ ذخائر سے تیل اور گیس کی پیداوار بھی شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی نے سندھ کے ضلع خیرپور میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے۔