ہومپاکستانکوئٹہ دھماکے پر روسی صدر کا پاکستان سے اظہار تعزیت

کوئٹہ دھماکے پر روسی صدر کا پاکستان سے اظہار تعزیت

کوئٹہ دھماکے پر روسی صدر کا پاکستان سے اظہار تعزیت

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن پریس سروس کے مطابق، روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری اور ملک کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ہفتے کے روز پاکستان میں ایک ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے مہلک دھماکے پر تعزیت کی ہے۔ صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے اسٹیشن پر دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ روسی صدر نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔

روسی صدر نے اس حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں شامل افراد کو قرار واقع سزا ملنی چاہئے. صدر پوتن نے متاثرین کے اہل خانہ اور دوستوں سے ہمدردی اور حمایت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلیے دعا بھی کی ہے۔ خیال رہے ایک علیحدگی پسند باغی گروپ بلوچستان لبریشن آرمی نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس تنظیم پر پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت طویل عرصے سے پابندی عائد ہے۔ دہشت گرد گروپ نے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستانی فوج کے ایک یونٹ کو نشانہ بنا رہا تھا جو ایک انفنٹری اسکول میں کورس مکمل کرنے کے بعد ان ٹرینوں میں سے ایک پر سفر کر رہی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل