یوکرین میں خونریزی جلد ختم ہونے والی ہے، ایلون مسک
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک نے کہا ہے کہ یوکرین میں خونریزی جلد ختم ہو جائے گی۔ مسک نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر یوکرین میں تنازعہ کے تصفیہ کے بارے میں امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبوں کی میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یوکرین میں بے تکی اور بے ہودہ لڑائی جلد ختم ہو جائے گی۔
اشِوث پورٹل نے پہلے اطلاع دی تھی کہ مسک نے ٹرمپ اور ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان فون کال میں حصہ لیا تھا۔
اس سے قبل، وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے موجودہ محاذ جنگ کے ساتھ 1,300 کلومیٹر طویل غیر فوجی زون قائم کرکے یوکرین میں تنازعہ کو حل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ تاہم امریکہ خطے میں امن فوجی نہیں بھیجے گا۔ س تجویز کے تحت یوکرین کم از کم 20 سال تک نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے سے باز رہنے کا پابند ہوگا۔ اس کے بدلے میں واشنگٹن ممکنہ تنازعات کی بحالی کو روکنے کے لیے کیف کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے گا۔ دوسری جانب کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایس جے کی اشاعت سے متعلق ہمیں کوئی اطلاع نہیں ہے۔