ہومانٹرنیشنلیوکرینی فوجیوں کا مورال گرچکا، اکنامسٹ میگزین کا دعوی

یوکرینی فوجیوں کا مورال گرچکا، اکنامسٹ میگزین کا دعوی

یوکرینی فوجیوں کا مورال گرچکا، اکنامسٹ میگزین کا دعوی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
دی اکانومسٹ نے ایک مضمون میں کیف کے جنرل سٹاف کے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جنگی محاذ کے بدترین حصوں میں یوکرینی فوج کے جوانوں کے حوصلے گرنے کی وجہ سے پانچ میں سے ایک یوکرینی فوجی اپنی پوزیشنیں چھوڑ چکے ہیں۔ میگزین دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں یوکرینی افواج کے لیے ایک خطرناک صورت حال کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ روس میدان جنگ میں نمایاں پیشرفت کررہا ہے اور اس کے پاس برتری حاصل کرنے کے لیے کافی رضاکار موجود ہیں، جب کہ یوکرین کی فوج میدان جنگ میں ہونے والے نقصانات کو بھرتی سے بدلنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے. تاہم اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ یوکرینی ہار ماننے والے ہیں، کیونکہ ان کے پاس مزاحمت کرنے کے لیے کافی ہتھیار ہیں.

دی اکانومسٹ نے دلیل دی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر کے طور پر اس ہفتے ہونے والا انتخاب درحقیقت یوکرین کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ میگزین نے کہا کہ ایک امن معاہدہ جس تک پہنچنے کا یوکرین ارادہ رکھتا ہے وہ بدترین شکست کو ٹال دے گا۔ یاد رہے ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں میں یوکرین تنازع ختم کرسکتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل