روس کا یوکرین کی فوجی تنصیبات پر فضائی حملہ
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ماسکو نے تصدیق کی ہے کہ اس نے یوکرین پر گزشتہ رات بڑے پیمانے پر حملے کیے، جس میں اہم توانائی اور فوجی صنعتی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ روسی وزارت دفاع نے اتوار کو ایک بیان جاری کیا جس میں آپریشن کی تفصیل دی گئی، جس میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے فضائی اور سمندری ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ ڈرون بھی استعمال کیے گئے۔
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس حملے نے یوکرین کے دفاعی صنعتی کمپلیکس کے کام میں معاونت کرنے والے توانائی کے اہم انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ فوجی سازوسامان تیار کرنے والے پلانٹس کو نشانہ بنایا، وزارت نے مزید کہا، تمام مقررہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم نقصان کی حد کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ قبل ازیں یوکرائنی میڈیا اور حکام نے مختلف علاقوں میں حملوں کی ایک لہر کی اطلاع دی تھی، جس سے قومی پاور کمپنی کو ہنگامی بلیک آؤٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔