ہومانٹرنیشنلبرازیل میں جاری جی ٹوئنٹی اجلاس اختتام پذیر

برازیل میں جاری جی ٹوئنٹی اجلاس اختتام پذیر

برازیل میں جاری جی ٹوئنٹی اجلاس اختتام پذیر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جی ٹوئنٹی رہنماؤں نے ریو ڈی جنیرو میں اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس کے نتائج کا اعلان کردیا. جاری دستاویز میں لکھا ہے کہ ہم جی ٹوئنٹی کے رہنما بڑے عالمی چیلنجوں اور بحرانوں سے نمٹنے اور مضبوط، پائیدار، متوازن اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے ریو ڈی جنیرو میں ملے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے کہا ہے کہ جی 20 ممالک کو عالمی مسائل جیسے موسمیاتی بحران اور جنگوں کے حل میں قیادت کرنی چاہیے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، گوتریس نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والی جی 20 سربراہی اجلاس سے پہلے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ جی 20 کے ممالک کے پاس بڑی اقتصادی و سفارتی طاقت ہے جسے انہیں بنیادی عالمی مسائل کو حل کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ گوتریس نے غزہ، لبنان، یوکرین اور سوڈان جیسے علاقوں میں جاری جنگوں کا بھی ذکر کیا اور امن قائم کرنے کے لیے عملی اقدام اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ موسمیاتی پالیسی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے جبکہ جی 20 ممالک عالمی اخراج کے 80 فیصد کے ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی، تنازعات، عدم مساوات اور غربت کے مسائل انتہائی اہمیت رکھتے ہیں اور جی 20 ممالک کو عالمی مسائل کے حل میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل