ہومپاکستانامریکہ نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی،...

امریکہ نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی، پاکستان کا اظہار افسوس

امریکہ نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی، پاکستان کا اظہار افسوس

اسلام آباد(صداۓ روس)
پاکستان نے امریکا کی جانب سے اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ میں امریکا کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، اسرائیلی مظالم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ خوش آئند ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو افغان سرزمین سے دہشت گرد گروپوں کی کارروائیوں پر تشویش ہے، افغانستان سے متعلق خصوصی مندوب کی تقرری کی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں، دہشت گردی صرف افغانستان نہیں بلکہ پاکستان سمیت ہمسایوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت دہشت گردگروپوں کی کاروائیوں کے سنجیدہ لے، افغانستان کو دہشت گرد گروہوں سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کردیے، افغانستان کو دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے، امید ہے افغانستان بین الاقوامی سطح پر اپنے وعدے پورے کرے گا۔ نہوں نے کہا کہ عدالتی معاملات پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق حل ہوتے ہیں، مشرقی ایشیا میں کچھ پاکستانی مشکل صورتحال کا شکار ہیں، خطے کے مملک مل کر انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کرسکتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بیلاروس کے صدر 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران بیلاروس کے صدر کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ سمیت اہم معاہدوں پر بات چیت ہوگی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل