ہومانٹرنیشنلامریکہ کے پاس روسی ہائپرسونک میزائل کو روکنے کی صلاحیت نہیں، ماہرین

امریکہ کے پاس روسی ہائپرسونک میزائل کو روکنے کی صلاحیت نہیں، ماہرین

امریکہ کے پاس روسی ہائپرسونک میزائل کو روکنے کی صلاحیت نہیں، ماہرین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
آسٹریا کی سابق وزیر خارجہ اور سینٹ پیٹرزبرگ اسٹیٹ یونیورسٹی میں گورکی سنٹر کی سربراہ کیرن کنیسل نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے نیٹو اور مغرب کی اشتعال انگیز پالیسیوں کا جواب ایک میزائل فائر کر کے دیا جسے ان کے فضائی دفاعی نظام روک نہیں سکے، جبکہ بائیڈن انتظامیہ وائٹ ہاؤس کے اگلے صدر کے لیے میزائلوں کی ایک دھماکہ خیز میراث تیار کر رہی ہے. کیرن نے ٹیلی گرام پر لکھا روس نے آج نیٹو کی طرف سے حالیہ اشتعال انگیزیوں کا جواب دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کے پاس لوگوں کی سوچ سے کہیں زیادہ ہتھیارموجود ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ روس نے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے نئے ہائپرسونک میزائل کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین میں اہداف پر مشترکہ حملہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج یہ بات تو ثابت ہوچکی ہے کہ نہ تو امریکہ اور نہ ہی دنیا کے دیگر ممالک کے پاس اس وقت ایسا کوئی بھی فضائی دفاعی نظام موجود ہے جو روس کے نئے ہائپرسونک میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل