روس کام کرنے والے تارکین وطن کا خیرمقدم کرتا ہے, کریملن
ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ملک میں آبادیاتی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو اپنے ترقیاتی اہداف تک پہنچنے کے لیے غیر ملکی تارکین وطن کی ضرورت ہے۔ یہ بیان قانون سازوں کی جانب سے ملک کے امیگریشن قوانین کو سخت کرنے کی کوششوں کے درمیان آیا ہے۔ پیسکوف نے نووستی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ تارکین وطن روس کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہیں، لیکن غیر قانونی تارکین وطن مسئلہ ہیں۔ انہوں نے دلیل دی کہ مزدوروں کی نقل مکانی کو ریگولیٹ کیا جانا چاہیے، اور قوانین سخت لیکن واضح اور پیروی کرنے میں آسان ہونے چاہئیں۔
کریملن کے ترجمان نے کہا کہ روس کی تیز رفتار ترقی کے لیے ہمیں اپنے تمام ترقیاتی منصوبوں کو پورا کرنے کے لیے یقیناً کام کرنے والے ہاتھوں کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ روس تارکین وطن کو خوش آمدید ہے کیونکہ اسے اپنے ملک کے لئے ان کی ضرورت ہے۔