ہومانٹرنیشنلکورسک میں یوکرینی فوج پسپا ہورہی ہے، وال سٹریٹ جرنل کا دعویٰ

کورسک میں یوکرینی فوج پسپا ہورہی ہے، وال سٹریٹ جرنل کا دعویٰ

کورسک میں یوکرینی فوج پسپا ہورہی ہے، وال سٹریٹ جرنل کا دعویٰ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ یوکرینی فوج روس کے کورسک ریجن میں مسلسل پیچھے ہٹ رہی ہے کیونکہ ماسکو کی افواج نے حالیہ ہفتوں میں اپنی پیش قدمی تیز کردی ہے۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کریملن 20 جنوری کو امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل کیف کے فوجیوں کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ علاقے سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پیر کے روز ڈبلیو ایس جے نے اطلاع دی کہ روسی ریجن میں لڑائی اس شدت تک پہنچ گئی ہے جو فرنٹ لائن کے دوسرے حصوں میں نظر نہیں آتی تھی۔ اشاعت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں ماسکو کی افواج نے اس سال کے شروع میں کیف کی فوج سے کھوئے ہوئے تقریباً نصف علاقے کو واپس لے لیا ہے۔

میڈیا آؤٹ لیٹ نے یوکرینی بٹالین کمانڈر کے حوالے سے بتایا کہ جس کی شناخت ‘جینی’ سے ہوئی، یہ کہتے ہوئے کہ روسی فوجی اب ہر وقت صبح ہو یا شام، دن ہو یا رات حملہ کر رہے ہیں۔ جینی نے اندازہ لگایا کہ جس علاقے میں اس کی 47ویں بریگیڈ کام کر رہی ہے، ماسکو کے پاس کیف کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ فوجی اور چھ گنا زیادہ کامیکاز ڈرون ہیں۔ ایک اور یوکرینی فوجی نے اخبار کو بتایا کہ یوکرینیوں کی تعداد سودزہ شہر کے جنوب مشرق میں تقریباً دس سے ایک ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل