ہومپاکستانقومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق ماسکو کا دورہ کریں گے

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق ماسکو کا دورہ کریں گے

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق ماسکو کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (صداۓ روس)
قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق 27 سے 29 نومبر تک روس کے ڈوما کے چیئرمین وولودن کے دعوت نامے پر ماسکو کا دورہ کریں گے۔ اسپیکر سات رکنی پارلیمانی وفد کے ساتھ ڈوما (زیریں ایوان) اور فیڈریشن کونسل (بالائی ایوان) کے اسپیکر سے بات چیت کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔ پاکستان اور روس کے مابین حالیہ پیش رفت اس بات کی عکاس ہے کہ روس اور پاکستان کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں جو عملی اور باہمی ضروریات پر مبنی ہیں۔ تاریخی طور پر ان دونوں ممالک کے تعلقات سرد جنگ کے زمانے میں سرد مہری کا شکار رہے جب دونوں ممالک اپنے اپنے اتحادوں کے ساتھ وابستہ تھے، تاہم اب عالمی جغرافیائی حالات میں تبدیلی آئی ہے اور اس کے ساتھ ہی ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان تعاون کی اسٹریٹجک اہمیت بھی بڑھ گئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل