اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیل نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ جنگ بندی کا اطلاق پاکستانی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے ہوگا۔ دونوں فریقین نے امریکہ اور فرانس کے جنگ بندی معاہدے کو قبول کر لیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ جنگ بندی سے تشدد کو مستقل روکنے میں مدد ملے گی۔ قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے نکل جائے گی اور لبنانی فوج علاقے میں تعینات کی جائے گی۔
حزب اللہ اسرائیلی سرحد کے ساتھ اپنی جنگی سرگرمیاں بند کر دے گا۔ لبنانی وزیر خارجہ بولے۔ لبنانی فوج کے پانچ ہزار اہلکار تعیناتی کیلئے تیار ہیں۔ اسرائیلی ٹی وی کے مطابق یہ معاہدہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں اسرائیلی سلامتی کابینہ کے اجلاس کے بعد سامنے آیا جس میں جنگ بندی کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔