ہومتازہ ترینیوکرینی دارالحکومت کیف کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بناسکتے ہیں، روسی صدر

یوکرینی دارالحکومت کیف کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بناسکتے ہیں، روسی صدر

یوکرینی دارالحکومت کیف کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بناسکتے ہیں، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو خبردار کیا کہ روسی فوج ملک کے نئے اورشینک ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے مزید ممکنہ حملوں کے لیے یوکرین میں اہداف کا انتخاب کر رہی ہے۔ قازقستان کے شہر آستانہ میں ماسکو کے اہم علاقائی اتحادیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران روسی رہنما نے متنبہ کیا کہ میزائلوں کے ممکنہ اہداف کیف میں “فیصلہ سازی کے مراکز” بھی ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں یوکرینی دفاعی اور صنعتی اداروں کے ساتھ فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے. پوتن نے وضاحت کی خاص طور پر جب کے کیف حکومت نے بار بار روس میں حساس تنصیبات پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو کے پاس پہلے ہی کئی اورشینک میزائل موجود ہیں اور اس نے جدید ہتھیاروں کے نظام کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کر دی ہے۔

کلیکٹیو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن (سی ایس ٹی او) کے اپنے ہم منصبوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر پوتن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ گزشتہ ہفتے پہلا اورشینک میزائل لانچ ماسکو کا ردعمل تھا جس میں مغربی ممالک نے کیف کو روس کے اندر طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کو فائر کرنے کی اجازت دی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل نے نیٹو کے رکن ممالک کو براہ راست تنازع میں ملوث کر دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل