ہومتازہ ترینجوہری تجربات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، روسی جنرل

جوہری تجربات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، روسی جنرل

جوہری تجربات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، روسی جنرل

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع کے 12ویں مین ڈائریکٹوریٹ کے سابق سربراہ کرنل جنرل ولادیمیر ورخووتسیف نے روسی میڈیا کو بتایا کہ نووایا زیملیا جزیرہ نما پر روس کا ٹیسٹنگ گراؤنڈ ممکنہ طور پر جوہری تجربات کے دوبارہ شروع ہونے کے لیے تیار ہے۔ اس سے قبل روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے تاس نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ روس امریکہ کی کشیدگی میں اضافے کی پالیسی کے درمیان جوہری تجربات کو دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نووایا زیملیا پر ٹیسٹنگ گراؤنڈ کئی سالوں سے جوہری تجربات کی بحالی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ورخووتسیف نے بتایا کہ اگر مجاز حکام اس معاملے پر کوئی فیصلہ کرتے ہیں، تو ہم مستقبل قریب میں ایسا کرنے کے لیے فوری تیار ہیں۔ یاد رہے روسی وزارت دفاع کا 12واں مین ڈائریکٹوریٹ جوہری ہتھیاروں کی حفاظت اور دیکھ بھال کا ذمہ دار ہے۔ اس سے قبل سوویت یونین نے کل 715 ایٹمی تجربات کئے، آخری تجربہ 24 اکتوبر 1990 کو نوایا زیملیا کی تنصیب میں ہوا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل