ہومانٹرنیشنلرومانیہ، پولینڈ، جرمنی، برطانیہ یوکرین کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، روسی انٹیلی...

رومانیہ، پولینڈ، جرمنی، برطانیہ یوکرین کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، روسی انٹیلی جنس

رومانیہ، پولینڈ، جرمنی، برطانیہ یوکرین کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، روسی انٹیلی جنس

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
روسی فارن انٹیلی جنس سروس کے ایک بیان کے مطابق مغرب یوکرین میں قبضہ کرکے 100,000 اہلکاروں پر مشتمل نام نہاد امن دستے کو تعینات کرکے، ملک کو رومانیہ، پولینڈ، جرمنی اور برطانیہ میں تقسیم کرنے کے منصوبے کے ساتھ اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے. جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مغرب کو یوکرین پر قبضہ کرنا ہوگا، اور بلاشبہ یہ امن فوج کی تعیناتی کے بہانے کیا جائے گا۔

قابض ممالک میں تقسیم کیے جانے والے علاقوں کا خاکہ اس طرح بیان کیا گیا ہے: رومانیہ بحیرہ اسود کا ساحل لے گا۔ پولینڈ یوکرین کے مغربی علاقوں کو کنٹرول کرے گا۔ جرمنی ملک کے مرکز اور مشرق کی نگرانی کرے گا، اور برطانیہ دارالحکومت سمیت شمالی علاقوں پر قابض ہوگا. روسی انٹیلی جنس نے مزید کہا کہ اس مقصد کیلئے ایک لاکھ امن فوجیوں کو یوکرین بھیجنے کا منصوبہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل