جلد ہی 60 سال کی عمر تک پہنچنے والے بھی جوان کہلائیں گے، روسی محکمہ صحت
ماسکو (صداۓ روس)
روس کی فیڈرل میڈیکل-بیولوجیکل ایجنسی (ایف ایم بی اے) کی سربراہ ویرونیکا سکورٹسوا نے کہا ہے کہ جس چیز کو ہم ایک نوجوان بالغ سمجھتے ہیں تاہم جوانی کی اس حدود کو جلد ہی 60 سال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ تجویز جمعرات کو ماسکو میں نوجوان سائنسدانوں کی کانگریس کے ایک اجلاس کے دوران دی، جو سائنس کے میدان میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو راغب کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے لیے وقف تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کی درجہ بندی کے مطابق، نوجوان وہ ہے جس کی عمر 45 سال تک نہیں پہنچی ہے، میرا خیال ہے کہ متوقع عمر میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے، اسے جلد ہی بڑھا کر 60 سال کر دیا جائے گا.
ایف ایم بی اے کی سربراہ نے مزید کہا کہ ساٹھ برس کی عمر میں جانے والے بھی سب نوجوان ہوں گے کیونکہ بڑھاپے کے ادوار مکمل طور پر تبدیل ہو رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او 25 سے 44 سال کی عمر کے بالغوں کو نوجوان اور 45 سے 59 سال کی درمیانی عمر کے طور پر بیان کرتا ہے۔ بزرگوں کے لیے حد 60 سال ہے۔