ہومانٹرنیشنلچین نے بھی شام کی حمایت کا اعلان کردیا

چین نے بھی شام کی حمایت کا اعلان کردیا

چین نے بھی شام کی حمایت کا اعلان کردیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ چین شام میں ہونے والی پیش رفت پر گہری تشویش رکھتا ہے، جہاں جہادی عسکریت پسندوں نے گزشتہ ہفتے اچانک حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دمشق کے “دوست” کے طور پر، بیجنگ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔ خیال رہے حیات تحریر الشام دہشت گرد گروپ، جو پہلے جبہت النصرہ کے نام سے جانا جاتا تھا، اور اس کی اتحادی ملیشیا نے گزشتہ بدھ کو شمالی شام میں حکومت کے زیر کنٹرول علاقے پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا۔ عسکریت پسندوں نے حلب، ادلب اور حما صوبوں کے کئی قصبوں اور دیہاتوں پر قبضہ کرلیا۔

شامی جنرل کمان نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ شامی افواج نے، جنھیں روسی لڑاکا طیاروں کی حمایت حاصل ہے، نے جمعرات کو جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور ہفتے کے آخر میں کئی بستیوں کو کامیابی سے آزاد کرایا، مبینہ طور پر سینکڑوں جنگجوؤں کو ختم کر دیا اور وسطی شام میں ان کی پیش قدمی کو ناکام بنا دیا۔ تاہم شدید لڑائی کے دوران شامی فوج کے درجنوں فوجی ہلاک ہوگئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل