ہومپاکستانروس سے خام تیل کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی, پاکستان

روس سے خام تیل کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی, پاکستان

روس سے خام تیل کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی, پاکستان

اسلام آباد (صداۓ روس)
وفاقی وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے خام تیل سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس سے خام تیل سے متعلق ڈیل کی خبریں بالکل غلط ہیں، روس کے ساتھ کسی ایسے نتیجے پر نہیں پہنچے کہ کوئی ڈیل ہو رہی ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ روس سے خام تیل کا کوئی کارگو نہیں خرید رہے، ایسا فریم ورک بنا رہے ہیں کہ صارف کو سستا تیل ملے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایل این جی کا کوئی اضافی کارگو نہیں لے گا، ہمارے پاس ایل این جی سر پلس ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ ایل این جی کی قیمتیں گر چکی ہیں، پاکستان اپنے 5 ایل این جی کارگو مؤخر کر چکا ہے، مزید 5 ایل این جی کارگو مؤخر کرنا زیرِ غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کارخانے ایل این جی نہیں خرید رہے اس لیے گیس اضافی ہو رہی ہے، درآمدی گیس مہنگی ہونے پر نجی شعبہ ایل این جی کی خریداری نہیں کر رہا۔ وزیرِ پیٹرولیم نے کہا کہ موسم سرما کے لیے گیس پلان چند دنوں میں تیار ہو جائے گا، ایران پاکستان گیس پائپ لائن معاملے پر رعایت ملی تو فائدہ ضرور اٹھائیں گے، ایران پاکستان منصوبے پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل