ہومتازہ ترینحلب کے باغیوں پر روس کے فضائی حملے

حلب کے باغیوں پر روس کے فضائی حملے

حلب کے باغیوں پر روس کے فضائی حملے

ماسکو (صداۓ روس)
شامی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے درجنوں فوجی باغی تنظیم ’حیات تحریر الشام‘ کی قیادت میں کیے گئے ایک بڑے حملے میں مارے گئے، جن کا مقصد حلب شہر پر قبضے سے بشار الاسد حکومت کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حلب شہر پر یہ کارروائی خانہ جنگی کے دوران برسوں بعد باغیوں کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بشار الاسد حکومت کا ماسکو کا قریبی اتحادی ہونے کے باوجود حیات تحریر الشام، جسے کبھی ’نصرہ فرنٹ‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، کو امریکہ، روس، ترکی اور دیگر ریاستوں نے دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی فضائیہ نے شامی فوج کی حمایت میں باغیوں پر حملے کیے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ’وار مانیٹرنگ‘ نامی تنظیم نے بتایا کہ باغیوں نے ہفتے کو شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب کے بیشتر حصے پر قبضہ کرنے کے بعد حلب کے ہوائی اڈے اور قریبی درجنوں قصبوں پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا۔

اس سے قبل حلب پر باغیوں کے قبضے کے بعد اپنے اماراتی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں صدر بشار الاسد نے ’دہشت گردوں‘ کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حالیہ لڑائی میں کم از کم 327 افراد مارے جا چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر جنگجو ہیں لیکن ان میں 44 عام شہری بھی شامل ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق شامی فوج باغیوں سے متعدد مقامات کا قبضہ واپس لینے میں کامیاب ہوچکی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل