یوکرینی فوج کے پاس پیچھے ہٹنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کی مسلح افواج کے علیحدہ صدارتی بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے ایک جنگی قیدی الیکسی سڈورک نے بتایا کہ ویلیکایا نوووسیولکا کی بستی میں یوکرین کے جنگجو گروپ کے فوجی جب بھی ممکن ہو ہتھیار ڈال دیتے ہیں. جنگی قیدی نے کہا کہ نوووسیولکا کی بستی میں اسوقت ہر کوئی یوکرینی فوجی ہتھیار ڈالنا چاہتا ہے، کیونکہ وہ مزید نہیں لڑسکتے. جنگی قیدی الیکسی سڈورک کے مطابق ان کی کمپنی میں صرف 30 لوگ رہ گئے تھے جن میں سے کچھ کی موت ہوگئی اور کچھ نے ہتھیار ڈال دیے۔ لووو ریجن کے رہنے والے الیکسی سڈورک کو 2022 میں روس کے خلاف لڑائی کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ کئی دن پہلے اس نے روسی مسلح افواج کے حملے کے بعد ویلیکایا نوووسیولکا میں روس کے بیٹل گروپ ایسٹ کے فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین میں 30 نومبر تا 6 دسمبر کے ہفتے کے دوران روسی فوجیوں نے دونیسک پیپلز ریپبلک اور ذپوروزہے ریجن میں چھ کمیونٹیز کو آزاد کرایا۔