اردو زبان میں ترجمے کے ساتھ –
درجہ ذیل موضوعات پر روسی حکومت کا پاکستان کے بارے میں موقف جاننے کے لیے:
~ باہمی تجارت
~ بحری اور زمینی راستوں سے کارگو
~ بینکاری
~ ہوائی رابطے
~ پاکستان اسٹیل ملز کا مستقبل
~ پاکستانیوں کے لیے روسی ویزا میں نرمی کے امکانات
~ پاکستان میں روسی تیل کی مارکیٹ
~ پاکستانی طلباء کے لیے روس میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع
~ پاکستان میں روسی انسولین کی تیاری
پاکستانی طبی ماہرین کا روس ~ میں تجربات کا تبادلہ
====≠≠=====≠===≠===
*روس کے وزیر برائے توانائی، تسویلیوف سرگئی ایوگینیویچ کا خصوصی انٹرویو*
روس اور پاکستان کے درمیان نہ صرف تعلقات میں بہتری آ رہی ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ روس کے وزیر برائے توانائی، تسویلیوف سرگئی ایوگینیویچ نے پی ٹی وی نیوز کے نمائندہ خصوصی اور صدائے روس کے چیف ایڈیٹر، سید اشتیاق ہمدانی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ان خیالات کا اظہار کیا۔
انٹرویو کے دوران، انہوں نے تجارت کے علاوہ توانائی، صحت، اور بینکاری کے شعبوں میں تعاون، پاکستانی شہریوں کے لیے روسی ویزا کے حصول میں نرمی، اور تعلیم کے میدان میں باہمی تعاون کے امکانات پر گفتگو کی۔
پاکستان کے پی ٹی وی نیوز نے 7دسمبر کی شام اپنے پروگرام “شاہراہ دستور” میں یہ انٹرویو نشر کیا۔ بعد ازاں، یہی انٹرویو جی ٹی وی پر بھی نشر کیا گیا۔
صدائے روس کے قارئین کی دلچسپی کے لیے اس انٹرویو کی ویڈیو کا لنک یہاں فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزیر برائے توانائی کے خیالات جاننے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:
روس کے وزیر برائے توانائی، تسویلیوف سرگئی ایوگینیویچ ایک روسی سیاستدان ہیں، جنہوں نے مئی 2024 سے روسی فیڈریشن کی وزارت توانائی کا قلمدان سنبھالا۔ اس سے قبل، وہ 2018 سے 14 مئی 2024 تک کیمیروف صوبہ کے گورنر کے عہدے پر فائز تھے۔