ہومانٹرنیشنلیوکرین کے پاس ایف سولہ کی تربیت کیلئے پائلٹ نہیں ہیں، وائٹ...

یوکرین کے پاس ایف سولہ کی تربیت کیلئے پائلٹ نہیں ہیں، وائٹ ہاؤس

یوکرین کے پاس ایف سولہ کی تربیت کیلئے پائلٹ نہیں ہیں، وائٹ ہاؤس

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے کیف کو ایف سولہ لڑاکا طیاروں سمیت جدید ہتھیاروں کے نظام فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، لیکن یوکرینی فوج کے پاس اتنے پائلٹ نہیں تھے جو ان طیاروں کو چلانے کے لیے تربیت حاصل کر سکیں۔ اتوار کو 2024 ریگن نیشنل ڈیفنس فورم میں خطاب کرتے ہوئے، سینئر اہلکار نے ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سے کیف کو بھیجی گئی فوجی امداد بہت کم تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس یوکرین کو امریکہ کی بدولت زیادہ سے زیادہ ہتھیار فراہم کئے گئے ہیں۔

سلیوان نے کہا جب بات ایف سولہ طیاروں کی ہو تو صدر بائیڈن نے گزشتہ مئی میں یوکرین کو ایف سولہ بھیجنے کی اجازت دی تھی. انہوں نے بتایا کہ اب دسمبر 2024 ہے، اور ہمارے پاس محدود تعداد میں پائلٹ ٹریننگ کر چکے ہیں اس لیے نہیں کہ ہم انہیں تربیت دینے کے لیے تیار نہیں ہیں بلکہ اس لیے کہ یوکرین کے پاس پائلٹ نہیں ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل