ہومتازہ ترینیوکرین میں فوجی آپریشن کے اہداف حاصل کرنے کے قریب ہیں، روس

یوکرین میں فوجی آپریشن کے اہداف حاصل کرنے کے قریب ہیں، روس

یوکرین میں فوجی آپریشن کے اہداف حاصل کرنے کے قریب ہیں، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی فارن انٹیلی جنس سروس کے ڈائریکٹر سرگئی ناریشکن نے کہا کہ ماسکو مبینہ طور پر اپنے خصوصی فوجی آپریشن کے مقاصد کے قریب ہے، جبکہ یوکرین کی فوج کو ممکنہ تباہی کا سامنا ہے۔ انہوں نے ایک میگزین کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ اگلے محاذ پر صورتحال کیف کے حق میں نہیں ہے، ہم تمام فوجی شعبوں میں پہل کرتے ہیں اور اپنے اہداف حاصل کرنے کے قریب ہیں، جبکہ یوکرین کی مسلح افواج تباہی کے دہانے پر ہیں اور زیلنسکی حکومت معاہدے کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ اپنی قانونی حیثیت بھی کھو چکی ہے. ناریشکن کے مطابق روس میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا عوام اس بات کو جانتے ہیں کہ ہم صرف کیف کے خلاف نہیں بلکہ اجتماعی مغرب کے خلاف لڑ رہے ہیں اور اس تصادم میں ہماری آزادی اور خودمختاری داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

سرگئی ناریشکن کے مطابق یوکرین کے تنازعے میں مغرب کا سٹریٹجک ہدف بالکل واضح تھا ، روسی معاشرے کو تقسیم کرنے اور ’رنگین انقلاب‘ کے لیے حالات پیدا کرنے کے لیے ہم پر جنگ مسلط کرنا تھی۔ انہوں نے کہا وہ آخری یوکرینی تک لڑیں گے، اور جب کوئی یوکرینی نہیں بچے گا، بالٹک اقوام، مشرقی یورپی، اور بعد میں، جرمنی بھی روس کے خلاف لڑائی میں شامل ہونے پر مجبور ہو جائے گا. ناریشکن نے مزید کہا کہ عالمی طاقتوں کے پاس پہلے سے ہی وہ ٹیکنالوجیز موجود ہیں جن کی انہیں عام لوگوں کا برین واش کرنے اور مقامی اشرافیہ پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل