میکسیکو اور کینیڈا امریکہ کی ریاستیں بن جائیں، ٹرمپ کی تجویز
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ میکسیکو اور کینیڈا امریکی ریاستیں بن جائیں اگر وہ چاہتے ہیں کہ واشنگٹن کی طرف سے خاطر خواہ سبسڈی جاری رہے۔ واضح رہے آنے والے امریکی رہنما نے نومبر میں صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد اپنے پہلے اتوار کے ٹاک شو میں این بی سی نیوز کو یہ ریمارکس دیے۔ پچھلے مہینے ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا کے تمام سامان پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا وعدہ کیا تھا جب تک کہ وہ تارکین وطن اور منشیات کی امریکہ میں آمد کو روک نہیں دیتے۔ انہوں نے این بی سی نیوز ‘میٹ دی پریس’ کے ٹیرف پر اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میکسیکو کو سالانہ تقریباً 300 بلین ڈالر کی سبسڈی دیتا ہے، جب کہ کینیڈا کو تقریباً 100 بلین ڈالر سالانہ ملتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم کینیڈا کو سالانہ 100 بلین ڈالر سے زیادہ کی سبسڈی دے رہے ہیں جبکہ میکسیکو کو تقریباً 300 بلین ڈالر میں سبسڈی دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، ہم ان ممالک کو سبسڈی کیوں دے رہے ہیں؟ اگر ہم انہیں سبسڈی دینے جا رہے ہیں تو انہیں اب امریکہ کی ایک ریاست بننے دیں۔