ہومتازہ ترینروس نے اپنے شہریوں کو امریکہ کا سفر نہ کرنے کی ہدایت...

روس نے اپنے شہریوں کو امریکہ کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی

روس نے اپنے شہریوں کو امریکہ کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روسی شہریوں کو امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے غیر ضروری دوروں سے گریز کرنا چاہیے، اور خبردار کیا ہے کہ امریکی حکام سیاسی وجوہات کی بنا پر ان کا “شکار” کر سکتے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظرمیں امریکا کا سفر خطرات سے بھرا ہے۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے شہریوں کو امریکی حکام کے ہاتھوں نشانہ بنایا جارہا ہے، روسی شہری امریکا،کینیڈا اور یورپی یونین کےکچھ ممالک کے دوروں سے گریز کریں۔ شام کے حوالے سے روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں روسی تنصیبات کے تحفظ کیلئے عالمی اصولوں کو لاگو کیا جانا چاہیے۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ عالمی برادری شام میں صورتحال کو متاثرکرنے والے اشتعال انگیزبیانات سے باز رہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ روس امریکہ تعلقات میں بڑھتے ہوئے تصادم کی وجہ سے امریکہ کے سفر کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام، خاص طور پر خفیہ اداروں کے ذریعے مزید روسی شہریوں کا شکار کیا جا رہا ہے، واشنگٹن نے سیاسی وجوہات کی بناء پر روسیوں کو بیرون ملک راغب کرنے کے لیے جعلی سکیموں کا استعمال کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل