قازقستان کے روس کے ساتھ تعلقات ترقی کر رہے ہیں، قازق صدر
آستانہ (صداۓ روس)
قازق صدر قاسم جومارت توکایف نے کہا قازقستان اور روس کے درمیان تعلقات تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، اور روسی رہنما ولادیمیر پوتن کے آستانہ کے دورے نے انہیں ایک سنجیدہ تحریک فراہم کی ہے. قازقستان کے صدر نے روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماتویینکو کے ساتھ ملاقات میں آستانہ ماسکو تعاون کے امکانات کے حوالے سے اپنے مثبت خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ریاستوں کے درمیان تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اورروس کے صدر ولادیمیر پوتن کے آستانہ کے حالیہ سرکاری دورے نے ہماری ریاستوں کے تزویراتی شراکت داری اور اتحادی تعلقات کو آگے بڑھانے کی رفتار میں اضافہ کیا۔ قازقستان کے صدر کی پریس سروس نے توکائیف کے حوالے سے کہا کہ میں دونوں ممالک کے مستقبل کے بارے میں پر امید محسوس کرتا ہوں۔
قازق رہنما نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بین الپارلیمانی سفارت کاری اور ممالک کے قانون سازوں کا کام روس اور قازقستان کے درمیان تعاون کے فروغ میں بہت زیادہ معاون ہے۔