ہومانٹرنیشنلپوکروسک شہر میں روس کی پیش قدمی، یوکرینی فوج کا کمانڈر تبدیل

پوکروسک شہر میں روس کی پیش قدمی، یوکرینی فوج کا کمانڈر تبدیل

پوکروسک شہر میں روس کی پیش قدمی، یوکرینی فوج کا کمانڈر تبدیل

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کی عسکری قیادت نے ڈونیٹسک ٹیکٹیکل گروپ کے کمانڈر کو تبدیل کر دیا ہے جب کہ روس کی جانب سے جنوب مغربی دونباس کے شہر پوکروسک شہر کی طرف مسلسل پیش قدمی جاری ہے۔ جنرل الیگزینڈر لوٹسینکو کی جگہ کا اعلان یوکرین کی رکن پارلیمنٹ ماریانا بیزگلایا نے ٹیلی گرام پر کیا۔ واضح رہے پوکرووسک کراسنوارمےسک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے مغرب میں یوکرین کے زیر کنٹرول آبادی کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ یہ فرنٹ لائن قلعوں کے لیے سپلائی لائن کا ایک بڑا مرکز ہے.بیزگلایا نے انکشاف کیا کہ جنرل الیگزینڈر ترناوسکی جنہوں نے 2023 میں ناکام جوابی کارروائی میں حصہ لیا تھا، ان کی جگہ لیں گے۔ جنرل نے یوکرین کی افواج کی کمانڈ کی جو آودیوکا شہر میں کام کر رہی تھی جب روسی افواج نے اس پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔ ترناوسکی نے دعویٰ کیا کہ اودیوکا سے یوکرینی افواج کی انتشار انگیز پسپائی درحقیقت منصوبے کے مطابق ہو رہی تھی۔

انہوں نے خبر رساں ایجنسی ریا کو بتایا کہ روس کے نئے علاقوں کو ضم کرنے سے متعلق کونسل کے شریک چیئرمین ولادیمیر روگوف نے کمانڈر کی تبدیلی کو یوکرینی فوجیوں کے لیے مشکل صورتحال سے جوڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حالت میں کمانڈر کی فوری تبدیلی اس بات کی علامتی ہے کہ دشمن براہ راست پوکروسک اور کوراخوو کی سمتوں پر تباہ کن اور مشکل صورتحال پیدا کر چکا ہے.

گزشتہ 24 گھنٹوں میں روسی فوجیوں نے ڈی پی آر میں دو دیہاتوں کو آزاد کرایا ہے: ویسلی گائی، جو کہ کوراخووو سے دس کلومیٹر جنوب میں واقع ہے، اور پشکینو، جو پوکروسک سے 15 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ کوراخووو کو یوکرین کی افواج نے بہت زیادہ مضبوط بنایا ہے اور یہ جنوب مغربی دونباس میں ان کے زیر کنٹرول آخری چند بڑے آبادی والے علاقوں میں سے ایک ہے۔ پوکروسک کوراخووو سے تقریباً 30 کلومیٹر شمال میں ہے۔ گزشتہ ماہ یوکرین کے رہنما ولادیمیر زیلنسکی نے ان علاقوں کو یوکرینی افواج کے لیے “سب سے مشکل” قرار دیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل