ہومتازہ ترینروس پاکستانی شہریوں کے ملک داخلے کو آسان بنانے پر تیار

روس پاکستانی شہریوں کے ملک داخلے کو آسان بنانے پر تیار

روس پاکستانی شہریوں کے ملک داخلے کو آسان بنانے پر تیار

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ روس میں پاکستانی شہریوں کے داخلے کے حوالے سے نرمی کی جائے گی، جس کے مسودہ دستاویز پر شراکت داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس دوبارہ داخلے سے متعلق بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد پاکستانی شہریوں کے روسی فیڈریشن میں داخلے کو آسان بنانے کے امکان پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی سرکاری نمائندہ ماریا زاخارووا نے بریفنگ میں پاکستانی شہریوں کیلئے روس میں داخلے کے حوالے سے بیان دیا.

ماریا زاخارووا نے نے مزید کہا کہ جہاں تک پاکستان کے ساتھ ویزا نظام کو آزاد کرنے کا تعلق ہے، ہم دوبارہ داخلے کے ایک بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد پاکستانی شہریوں کے روس میں داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے امکان پر غور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دستاویز کے مسودے پر فی الحال شراکت داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات یکم مئی 1948 کو قائم ہوئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل