روسی صدر کی سالانہ پریس کانفرنس کا آغاز ہوگیا
ماسکو : اشتیاق ہمدانی
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے گوسٹینی ڈوور میں صحافیوں کے ساتھ اپنی سالانہ پریس کانفرنس کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن شروع کیا ہے۔ چینل ون کے فوجی نمائندے دیمتری کولکو اور وی جی تی آر کے کی صحافی الیگزینڈرا سوورووا اس بحث کی میزبانی کر رہے ہیں۔ سوورووا کے مطابق پروگرام کے آغاز تک اپیلوں کی تعداد 2.2 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ وفاقی اور علاقائی روسی میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ روس میں تسلیم شدہ غیر ملکی صحافی بھی اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ صحافی کیسنیا سوبچک اور چینل ون کے سی ای او کونسٹنٹین ارنسٹ جیسے کچھ ممتاز لوگ بھی موجود ہیں۔ صداۓ روس کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی بھی اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں. پروگرام کے مطابق ٹی وی چینلز سال کے آخر میں ولادیمیر پوتن کے ساتھ تین گھنٹے کا ایئر ٹائم مختص کرتے ہیں۔