ہومپاکستانروسی صدر کی سالانہ پریس کانفرنس، چیف ایڈیٹرصداۓ روس اشتیاق...

روسی صدر کی سالانہ پریس کانفرنس، چیف ایڈیٹرصداۓ روس اشتیاق ہمدانی کی شرکت

روسی صدر کی سالانہ پریس کانفرنس، چیف ایڈیٹرصداۓ روس اشتیاق ہمدانی کی شرکت

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے دارالحکومت ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے سالانہ پریس کانفرنس کی جارہی ہے، جس میں چیف ایڈیٹر صداۓ روس اشتیاق ہمدانی بھی شرکت کر رہے ہیں. اس کانفرنس کے دوران سوال جواب کے سیشن کے دورن اگر اشتیاق ہمدانی کو سوال کرنے کا موقع ملا تو وہ روس پاکستان تعلقات کے بارے میں سوال کریں گے. خیال رہے اس کانفرنس کے دوران میڈیا کی بڑی تعداد موجود ہے، جبکہ صداۓ روس گزشتہ کئی برسوں سے روسی صدر کی سالانہ پریس کانفرنس میں شرکت کرتا چلا آرہاہے. قائرین صداۓ روس پر روسی صدر کی اس پریس کانفرنس کی لمحہ با لمحہ خبروں کو اردو زبان میں پڑھ سکتے ہیں.

خیال رہے چیف ایڈیٹر صداۓ روس اشتیاق ہمدانی واحد پاکستان صحافی ہیں جو روسی صدر کی سالانہ پریس کانفرنس میں شرکت کر رہے اور متعدد بار پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، اس موقع پر چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی سے چین، روس ایران، آذربائیجان، ترکی، کے صحافیوں نے روس اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر سوالات کیے.میڈیا کی بڑی تعداد سے گفتگو کرتے ہوئے اشتیاق ہمدانی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہترین سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، جو عوام اور حکومتوں کے باہمی مفادات کے تحت بہتری کی طرف گامزن ہیں. ان کا کہنا تھا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات اس وقت انتہائی اہمیت کے حامل ہیں. اشتیاق ہمدانی کے مطابق روس اور پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملک ہونے کی حثیت سے ایک دوسرے سے ہر شعبہ میں تعلقات کے فروغ کو یقینی بناتے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل