ہومتازہ ترینپاکستان کے ساتھ براہ راست پروازیں شروع کرنے پر غور کررہے ہیں،...

پاکستان کے ساتھ براہ راست پروازیں شروع کرنے پر غور کررہے ہیں، روس

پاکستان کے ساتھ براہ راست پروازیں شروع کرنے پر غور کررہے ہیں، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر ٹرانسپورٹ رومن سٹاروویٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس کی وزارت ٹرانسپورٹ برازیل، ملائیشیا اور پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے پر بات چیت کر رہی ہے. اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم ملائیشیا اور برازیل سے براہ راست پروازیں شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان نے بھی حال ہی میں ایسی ہی درخواست کے ساتھ ہم سے رابطہ کیا ہے لہٰذا ہم وہاں کے حالات کا بھی تجزیہ کر رہے ہیں. روسی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ سیاحت سمیت کاروباری نمائندے بھی ان مذاکرات میں حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ روس دوست ممالک کی کئی فضائی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔ رومن سٹاروویٹ کے مطابق دنیا کی تبدیل ہوتی صورت حال میں ہمارا روٹ نیٹ ورک مسلسل بدل رہا ہے۔ وزیر نے کہا کہ ہم برابری، باہمی احترام اور تمام بین الاقوامی قوانین کی تعمیل کے اصول پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق کسی بھی ملک کے ساتھ فضائی سروس شروع کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ایئر لائنز کے ساتھ مسافروں کی آمدورفت کی تعداد کے بارے میں بات کی جائے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل