ہومانٹرنیشنلامریکہ کا اپنے شہریوں کو بیلاروس چھوڑنے کا حکم

امریکہ کا اپنے شہریوں کو بیلاروس چھوڑنے کا حکم

امریکہ کا اپنے شہریوں کو بیلاروس چھوڑنے کا حکم

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی امریکی شہری کو بیلاروس کا سفر نہیں کرنا چاہئے اور جو پہلے سے ہی وہاں موجود ہیں وہ پہلی فرصت میں وہاں سے واپس چلے جائیں۔ واشنگٹن نے انتخابات میں بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے 2020 میں مینسک پر پابندی عائد کی تھی، اور فروری 2022 میں روس-یوکرین تنازعہ شروع ہونے کے بعد ملک میں اپنا سفارت خانہ اور قونصل خانے بند کر دیے تھے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ بیلاروس میں امریکی شہریوں کو فوری طور پر واپسی اپنے ملک روانہ ہونا چاہئے.

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ بیلاروس کی حکومت کے مقامی قوانین کے نفاذ اور حراست کے خطرے اور شہری بدامنی کے امکان کی وجہ سے بیلاروس کا سفر نہ کریں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل