روس سے چین کو سمندری خوراک کی ترسیل میں ریکارڈ اضافہ
ماسکو (صداۓ روس)
ریا نوووستی نے چینی کسٹمز کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ روس نے چین کو مچھلی اور سمندری غذا کی برآمدات میں اضافہ جاری رکھا ہوا ہے، جس سے کیکڑے کی فروخت میں گزشتہ ماہ ریکارڈ 148.7 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ نومبر میں دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں ماہانہ کیکڑے کی فراہمی کا سب سے بڑا حجم دیکھا گیا، تجزیہ کے مطابق یہ سالانہ ترسیل لحاظ سے 44 فیصد زیادہ ہے. اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کیکڑے کی ترسیل کی قیمت اس سال کے 11 مہینوں میں تقریباً 1 بلین ڈالر تک پہنچ گئی جو 2023 میں اسی مدت کے لیے 954 ملین ڈالر تھی۔
واضح رہے بیجنگ کی جانب سے جاپان سے سمندری خوراک کی درآمد پر پابندی کے بعد چین روس کے مشرق بعید سے سمندری غذا کا اہم خریدار بن گیا ہے۔ یہ اقدام ٹوکیو کی جانب سے اگست 2023 میں تباہ شدہ فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ سے ٹریٹڈ تابکار گندے پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے ردعمل میں کیا گیا تھا۔ روس نے بھی مغربی پابندیوں کی وجہ سے اپنی سمندری خوراک کی برآمدات کا بیشتر حصہ ایشیا کو بھیج دیا ہے۔