کیف میں فیصلہ سازی کے مراکز اہداف بن سکتے ہیں، روسی وزیر خارجہ
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ موجودہ خطرات کے پیش نظر کیف میں فیصلہ سازی کے مراکز روس کے حملوں کا ہدف ہو سکتے ہیں لیکن ماسکو کبھی بھی شہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بناتا۔ روس کے اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ ہم یوکرین کی سرزمین پر حملوں کے لیے اہداف کا انتخاب کرتے ہیں، اور صرف روس کو لاحق خطرات والی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں، یہ فوجی تنصیبات اور دفاعی ادارے ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کیف میں فیصلہ سازی کے مراکز بھی روسی فوج کے ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں, لیکن شہری اہداف پر جوابی حملے کرنا ہمارے اصولوں میں نہیں ہے۔
روسی اعلی سفارت کار نے کہا کہ یہ ان نازیوں کے اصول ہیں جنہوں نے مغرب کی حمایت سے خود کو کیف میں گھیروا لیا ہے اور یہ ان لوگوں کے اصول ہیں جو انہیں محض شہری انفراسٹرکچر اور شہریوں کو تباہ کرنے کے لیے ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔