ہومتازہ ترینروس کا اسرائیل کو انتباہ

روس کا اسرائیل کو انتباہ

روس کا اسرائیل کو انتباہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو جنگ زدہ شام کی قیمت پر اپنے جغرافیائی سیاسی مسائل حل کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہودی ریاست کے لاپرواہ اقدامات مشرق وسطیٰ میں سیکورٹی کے ڈھانچے کو تباہ کر سکتے ہیں۔ آن لائن پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے لاوروف نے اس بات پر زور دیا کہ روس سابق صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمہ کے بعد شام کو ایک آزاد ملک رہنے پر زور دے گا ، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ماسکو دمشق اور دیگر علاقائی شراکت داروں کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ان تمام حقائق کی روشنی میں اسرائیل پر زور دیا، جس نے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ شامی سرزمین میں ایک نام نہاد بفر زون قائم کیا ہے کہ وہ ان اجتماعی استحکام کی کوششوں میں اپنی ذمہ داری کو سمجھے اور دوسروں کی قیمت پر اپنی حفاظت کو یقینی بنانے سے گریز کرے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل