ہومتازہ ترینروسی صدر کی غیر ملکی سربراہان ممالک کو نئے سال کی مبارکباد

روسی صدر کی غیر ملکی سربراہان ممالک کو نئے سال کی مبارکباد

روسی صدر کی غیر ملکی سربراہان ممالک کو نئے سال کی مبارکباد

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن پریس سروس نے رپورٹ کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے متعدد غیرملکی رہنماؤں کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد بھیجی ہے۔ دسمبر کے آخری دنوں میں پوتن روایتی طور پر اپنے غیر ملکی ہم منصبوں کو نئے سال اور کرسمس کی مبارکباد دیتے ہیں۔ آج کریملن نے ان رہنماؤں کی فہرست شائع کی ہے جنہیں روسی صدر سے ایسے ٹیلی گرام موصول ہوئے ہیں۔ خاص طور پر روسی صدر نے برازیل، بھارت، چین، اور جنوبی افریقہ سمیت بریکس ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ عالمی جنوب اور مشرق کے کئی دیگر ممالک کے رہنماؤں کو مبارکباد دی۔ روایتی طور پر، سی آئی ایس کے بیشتر ممالک اور جنوبی اوسیشیا کے رہنماؤں کو بھی مبارکباد دی گئی۔

اس فہرست میں برطانیہ، جرمنی، امریکہ، فرانس، جاپان اور دیگر بڑی ریاستوں کے رہنما شامل نہیں تھے جو روس کے لیے غیر دوستانہ ممالک ہیں۔ پچھلے دو سالوں کی طرح اس فہرست میں تقریباً کوئی مغربی رہنما شامل نہیں تھے – یورپ میں مبارکبادی پیغامات صرف سربیا کے صدر اور ہنگری کے وزیر اعظم کو بھیجے گئے تھے اور نیٹو ممالک کے رہنماؤں میں سے ترکی کے صدر کو بھی مبارکبادیں موصول ہوئی تھیں۔

صدر پوتن نے پوپ فرانسس اور سابق جرمن چانسلر گیرہارڈ شروڈر اور قازقستان کے سابق صدر نور سلطان نظر بائیف سمیت متعدد سابق غیر ملکی رہنماؤں کو بھی مبارکباد دی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل