ہومانٹرنیشنلپاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات عروج پر اور اب شاید سب...

پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات عروج پر اور اب شاید سب سے زیادہ مثبت دور ہے، روسی وزیر خارجہ

ماسکو (صدائے روس)

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے 2024 میں روسی سفارتکاری کے نتائج کے بارے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کئی سالوں کے تعاون کے دوران اپنے سب سے مثبت موڑ پر پہنچ چکے ہیں۔

صدائے روس کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی نے اس پریس کانفرنس میں روسی وزیر خارجہ سے پاکستان روس تعلقات کے حوالے سے ان کا نقطہ نظر پوچھا تو سرگئی لوروف نے مذید کہا کہ “ہمارے تعلقات [پاکستان کے ساتھ] عروج پر ہیں، کئی دہائیوں سے، اب شاید سب سے زیادہ مثبت دور ہے، پاکستانی معیشت کے لیے سوویت دور میں جو کچھ بنایا گیا تھا، اسے بحال کرنے کے لیے بہت سے منصوبے ہیں”۔

سرگئی لاوروف ے یاد دلایا کہ اکتوبر 2024 کے آخر میں فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماتویینکو نے پاکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو اپنے دورہ جمہوریہ کے نتائج اور ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے سینیٹرز کی تجاویز سے آگاہ کیا۔

نومبر کے آخر میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے روس کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا رشین فیڈریشن کے ساتھ غیر معمولی سطح پر رابطہ ہے جو کسی دوسری ریاست کے ساتھ نہیں ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل