پینٹاگون نے یوکرین میں روس کی کامیابیوں کو تسلیم کرلیا
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے دوران میدان جنگ میں روس کی کامیابیوں کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ ٹھیک ہے، آپ جانتے ہیں، ہم میدان جنگ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ یہ ہے کہ خاص طور پر مشرق میں روس نے کچھ اضافی فوائد حاصل کیے ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے 6 جنوری کو اطلاع دی تھی کہ روسی افواج نے عوامی جمہوریہ دونیسک کے شہر کوراخوو کو آزاد کرالیا ہے۔ اس سے قبل آودےوکا اور اگلیدار کے شہروں کو 2024 میں آزاد کرایا گیا۔ روس کے وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے 16 دسمبر کو کہا کہ روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے دوران یوکرین کا مجموعی نقصان تقریباً 10 لاکھ فوجیوں کا تھا۔ حال ہی میں مختلف صفوں کے یوکرینی کمانڈروں نے فرنٹ لائن پر موجودہ صورتحال کو مسلسل چیلنجنگ قرار دیا ہے۔
19 دسمبر 2024 کو یوکرینی فوج کے کمانڈر انچیف الیگزینڈر سیرسکی نے چیف آف یو کے ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل ٹونی راڈاکن کے ساتھ فون پر بات چیت میں کہا کہ محاذ پر صورتحال “انتہائی کشیدہ” ہے۔