ہومتازہ ترینمتحدہ عرب امارات پوتن- ٹرمپ ملاقات کی میزبانی کرسکتا ہے، روسی ماہر

متحدہ عرب امارات پوتن- ٹرمپ ملاقات کی میزبانی کرسکتا ہے، روسی ماہر

متحدہ عرب امارات پوتن- ٹرمپ ملاقات کی میزبانی کرسکتا ہے، روسی ماہر

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ڈپلومیٹک اکیڈمی میں سائنسی امور کے نائب ریکٹر اولیگ کارپووچ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے پاس سربراہی اجلاسوں کی میزبانی کا ایک مضبوط ٹریک ریکارڈ ہے اور یہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ممکنہ ملاقات کے مقام کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ روسی ماہر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ یوکرین کے بحران کے حل کے لیے کردار ادا کریں گے۔ کارپووچ نے کہا کہ اگلے مرحلے پر جانے اور کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن کی پالیسی کا ادراک ہوگیا ہے جس کی وجہ سے روس امریکہ تعلقات میں گہرا بحران پیدا ہو گیا ہے جس سے کیریبین بحران محض پارک میں چہل قدمی کی طرح لگتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ اقدامات واضح طور پر اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا میں کشدیگی بہت بڑھ چکی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل