ہومتازہ ترینروس میں بیرون ملک سے آنے والی سیاحت میں تیزی سے اضافہ

روس میں بیرون ملک سے آنے والی سیاحت میں تیزی سے اضافہ

روس میں بیرون ملک سے آنے والی سیاحت میں تیزی سے اضافہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی اقتصادی ترقی کے وزیر میکسم ریشیتنکوف کے مطابق روس نے جنوری اور نومبر 2024 کے درمیان 40 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کا خیرمقدم کیا، جو کہ 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔ میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں وزیر نے ترقی کا سہرا نئی منڈیوں میں روس کے برانڈ کو فروغ دینے، سرحد پار سے داخلے کو آسان بنانے اور مہمان نوازی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی جامع کوششوں کو دیا۔ وزارت کا مقصد 2030 تک ملک میں سالانہ 16 ملین سیاحوں کے دوروں کا ہدف ہے۔ حکومت کی طرف سے کیے گئے ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ ایران میں 94 فیصد جواب دہندگان نے روس کو سیاحتی مقام کے طور پر دیکھا، یو اے ای میں 91 فیصد، ہندوستان میں 89 فیصد، سعودی عرب میں 88 فیصد، اور چین اور عمان میں 78 فیصد لوگوں نے روس کو بہترین روس کو سیاحتی مقام قرار دیا.

سروے کے مطابق روس کی قدرتی خوبصورتی، تنوع، شہر، تاریخی مقامات، جنگ عظیم دوئم کی یادگاریں اور ہوٹلز کی سستی قیمتیں اسے سیاحوں کے لیے پرکشش بناتی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ اور کازان غیر ملکی سیاحوں کے لیے سب سے زیادہ مقبول مقامات ہیں، لیکن روسی بالٹک ایکسکلیو کالینن گراڈ اور شمالی قفقاز کے علاقے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل