برطانیہ یوکرین میں فوجی اڈوں کی تعیناتی کے لیے سرگرم
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
کیف کے دورے کے بعد برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ یوکے- یوکرین 100 سالہ شراکت داری کے اعلامیہ کے مطابق برطانیہ یوکرین میں فوجی اڈے اور دیگر دفاعی تنصیبات کی تعیناتی کے لیے آپشنز تلاش کرے گا. برطانیہ یوکرین کے ساتھ مل کر مشترکہ فوجی ضروریات کی نشاندہی کرنے کے لیے کام کرے گا، ان صلاحیتوں اور ٹیکنالوجیز کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی صلاحیتوں پر تعاون کرے گا جو ہم مل کر پیدا کر سکتے ہیں۔ شرکاء یوکرین میں دفاعی انفراسٹرکچر کی تعیناتی اور برقرار رکھنے کے لیے آپشنز تلاش کریں گے، جن میں فوجی اڈے، لاجسٹک ڈپو، ریزرو فوجی سازوسامان کے ذخیرہ کرنے کی تنصیبات اور جنگی ذخیرے شامل ہیں۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ان تنصیبات کو کسی اہم فوجی خطرے کی صورت میں اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ڈاؤننگ سٹریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’کیئر سٹارمر برطانیہ اور یوکرین کے درمیان سکیورٹی تعلقات کو بڑھانے کے لیے 100 سالہ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کریں گے اور ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔