ہومتازہ ترینروس کا ایران میں دو نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا اعلان

روس کا ایران میں دو نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا اعلان

روس کا ایران میں دو نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا اعلان

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے ایرانی ہم منصب مسعود پیزشکیان نے اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدہ، جسے پہلے ہی تاریخی قرار دیا گیا ہے، تعاون کے کئی اہم شعبوں کا احاطہ کرتا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کو بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے میں مدد کرنا ہے۔ ایران اور روس کے صدور نے کریملن میں جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ معاہدے پر دستخط کردیے۔اس دوران روسی صدر پوتن نے ایران میں دو نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ ایران کے لیے نئے جوہری ری ایکٹرز کی تعمیر میں تاخیر کے باوجود مزید جوہری منصوبے شروع کرنے کو تیار ہیں۔

صدر پوتن نے کہا کہ معاہدے سے دوسروں کی پیدا کردہ مشکلات پر قابو پانے اور آگے بڑھنے کے قابل ہوسکیں گے۔ ایران روس معاہدے کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کو لاحق فوجی خطرات سے مل کر نمٹیں گے۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ ایران یا روس پر حملہ آور کسی ملک کو فوجی امداد فراہم نہیں کی جائے گی، معاہدے میں سیکیورٹی سروسز، فوجی مشقیں اور افسران کی ٹریننگ میں تعاون بھی شامل ہے۔ صدر پوتن نے مزید کہا کہ ایران کو یوکرین کی صورتحال پر مسلسل آگاہ رکھا۔ اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ امید ہے یوکرین جنگ مذاکرات کی میز پر ختم ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات اور امن کے حصول کا خیرمقدم کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل