ہومکھیلملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

اسلام آباد (صداۓ روس)
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے ہرا کر 2 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ دونوں اننگز میں پاکستانی اسپنرز ویسٹ انڈیز کے بیٹرز پر قہر بن کر ٹوٹے۔ آج ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف ملا تھا۔ پہلی اننگ کے بعد آج ایک مرتبہ پھر ساجد خان ویسٹ انڈیز ٹیم کے بیٹرز کے لیے مشکل بن گئے۔ اسپنر ساجد خان کی بدولت پاکستان نے 12.5 اوورز میں ہی ویسٹ انڈیز کی چار وکٹیں صرف 37 رنز پر حاصل کرلیں۔ بعدازاں نعمان علی نے بھی ایک وکٹ لے کر ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم کو واپس پویلین بھیج دیا۔

نعمان علی نے 54 رنز پر ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ حاص کی اور میچ پاکستان کے لیے مزید آسان کردیا۔ اس کے بعد بھی پاکستانی بولرز مسلسل ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو پریشان کرتے رہے۔ ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ 95 رنز پر گری جس کے بعد لگاتار 3 وکٹس 123 رنز پر گریں۔ مہمان ٹیم کی آخری وکٹ 123 رنز پر گری اور یوں آج شروع ہونے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کی بیٹنگ لائن صرف 36.3 اوورز کی مہمان ثابت ہوئی۔ دوسری اننگز میں ساجد خان نے 5، ابرار احمد 4 اور نعمان علی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل