ہومپاکستانپاک بحریہ کے جدید ترین بحری بیڑے کی جدہ آمد

پاک بحریہ کے جدید ترین بحری بیڑے کی جدہ آمد

پاک بحریہ کے جدید ترین بحری بیڑے کی جدہ آمد

جدہ (نورالحسن گجر)
پاکستانی بحری جہاز “پی این ایس یمامہ” دورہ خیر سگالی کے طور پر جدہ اسلامی بندرگاہ پہنچ گیا۔ پی این ایس یمامہ کے جدہ پہنچنے پر ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی عسکری حکام اور پاکستانی کمیونٹی کے معززین نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مملکت سعودی عرب کی شاہی مسلح افواج کے مغربی خطے کے کمانڈر میجر جنرل احمد بن علی الدبیس تھے۔

Pakistan

اس تقریب میں شاہی سعودی بحریہ کے مغربی بیڑے کے کمانڈر ریئر ایڈمرل منصور بن سعود الجیاد، پاکستان کے ڈیفنس ایڈوائزر بریگیڈیئر محسن جاوید، دیگر سینئر سعودی عسکری حکام، اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کپتان عبد الرحمٰن نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی قیادت اور قونصل جنرل جدہ خالد مجید کا شکریہ ادا کیا اور پی این ایس یمامہ کی مختلف صلاحیتوں اور خصوصیات کے حوالے سے مہمانوں کو بریفنگ دی۔ پی این ایس یمامہ، پاکستان بحریہ کے لیے رومانیہ میں تیار کیے گئے جدید ترین آف شور پیٹرول ویسلز میں شامل ہے، جو متنازعہ بحری ماحول میں کام کرنے اور دفاعی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل