ہومانٹرنیشنلبرطانوی نوجوانوں کا فوج میں بھرتی ہونے سے انکار

برطانوی نوجوانوں کا فوج میں بھرتی ہونے سے انکار

برطانوی نوجوانوں کا فوج میں بھرتی ہونے سے انکار

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی فوج میں کمی،تعلیم یافتہ نوجوانوں کا بھرتی ہونے سے انکار،سپیشل فورسز نے عوام سے توجہ کی اپیل کردی. برطانوی اسپیشل ایئر سروس نے پہلی بار عوامی اپیل کی ہے تاکہ فوج میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے رضاکاروں کو بھرتی کیا جا سکے۔ یہ قدم فوجی اہلکاروں کی کمی کے بحران کے پیش نظر اٹھایا گیا جس کے باعث فوج 72,500 اہلکاروں تک محدود ہوچکی ، جو گزشتہ دو سو سالوں میں سب سے کم تعداد ہے۔اسپیشل فورسز کے سینئر انسٹرکٹرز نے حاضر سروس فوجیوں کو ایس اے ایس میں شامل ہونے کی ترغیب دی ہے اور کہا ہے کہ اگر آپ میں صلاحیت ہے تو آپ کو اس ایلیٹ یونٹ کا حصہ بننے کا موقع ضرور ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شاید کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ یہ ان کے لیے نہیں ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنے آپ کو آزما کر دیکھیں۔
اگر آپ آخرتک پہنچتے ہیں تو کامیابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ایس اے ایس میں شامل ہونے کے لیے چھ روزہ انتخابی کورس پاس کرنا ضروری ہے، جس میں فوجیوں کو جسمانی، نفسیاتی اور نیویگیشن ٹیسٹ سمیت دیگر سخت امتحانات سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ، 12.8 کلومیٹر کا مارچ، 15 کلوگرام کا بیگ، اور تیراکی کے امتحانات بھی اس عمل کا حصہ ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل